وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے ہاں بیٹے کی پیدائش
کیپشن: رانا سکندر حیات ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔رانا سکندر حیات نے بیٹے کا نام رانا تیمور رکھ دیا ۔
رانا سکندر کے بیٹے کی پیدائش ڈیفنس کے نجی ہسپتال میں ہوئی۔دوست احباب نے رانا سکندر حیات کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔
وزیر تعلیم نے دوسرے بیٹے کی پیدائش پر اللہ تعالیٰ سے اظہار تشکر کیا ہے۔
یادرہے کہ رانا سکندر حیات کے ہاں اس سے قبل دو بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا۔رانا تیمور کی پیدائش کے بعد وزیر تعلیم 4 بچوں کے باپ بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں مشکوک ڈورن کی پرواز، فضائی حدود بند کر دی گئی