اسلام آباد میں مشکوک ڈرون کی موجودگی پر پروازیں روک دی گئیں

Mar 13, 2026 | 20:11:PM
اسلام آباد میں مشکوک ڈرون کی موجودگی پر پروازیں روک دی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )اسلام آباد ائیر پورٹ سے روانہ ہونے والی تمام پروازوںکو اچانک رو ک دیا گیا ہے ، اسلام آباد سے مدینہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 713 کو ٹیک آف سے روکا گیا، کچھ دیر بعد پائلٹ نے اعلان کیا  کے جہاز کو ٹاورر سے ٹیک آف کی اجازت دی گئی۔

مدینہ جانے والی پرواز 50منٹ تاخیر سے روانہ ہوگئی ،اسلام آباد کی فضائی حدود میں ایک ڈرون دیکھا گیا، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فضائی حدود چند منٹ کے لیے بند کی گئی تھی ، مشکوک ڈرون کو ناکارہ بنا کر گرا دیاگیا ۔

اسلام آباد کی فضائی حدود کلیئر قرار دے دی گئی ہے، پروازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق شروع کر دی گئی ہے ، ڈرون مقامی نوعیت کا تھاجو کے افغانستان سے آنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آپریشن غضب للحق ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے