وفاق کے ادارے فعال ہونگے،مریم نواز کے نقشہ قدم پر چلیں گے؛نہال ہاشمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،وفاق کے ادارے فعال ہونگے،مریم نواز کے نقشہ قدم پر چلیں گے۔
مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو نومنتخب گورنر سندھ نہال ہاشمہ کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا پورا پروگرام ہے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،ہمارے آباؤ اجداد نے بہت قربانیاں دی ہیں،ہم سیاسی لوگ ہیں مل بیٹھ کر مسائل کو حل کریں گے،ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ،ہم ان کو پہلے بھی مناتے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے آنے سے پہلے گورنر سندھ اپنے پروگرام سمیٹ چکے ہیں،جب میں پہنچا ہو تو راشن وغیرہ وہ سب پہلے سے سمیٹ چکے ہیں ،ہم سندھ میں بڑے پیمانے لیپ ٹاپ دے چکے ہیں،وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ اسکیم دائرہ وسیع کریں گے،سندھ میں 20 ہزار لیپ ٹاپ دیں گے
انہوں نے بتایاکہ سیاسی مسائل کو مل کر حل کریں گے ،شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،ایمانداری اور خلوص سے خدمت کی جائے تو نواز شریف جیسا نتیجہ نکلتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن سندھ کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سیاسی جدوجھد کو آگے بڑھائیں گے ، قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی جدوجھد کی وجہ سے پاکستان معرض وجود میں آیا ۔
نہال ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ آج جو مواقع ملے ہیں وہ بانی پاکستان کہ وجہ سے ملے ہیں،نواز شریف کی جرات مندانہ اقدام اور زوالفقار کی وجہ سے آج پاکستان کے لوگ سر اٹھا کر چلتے ہیں،بہت عرصے بعد ٹھندی ہوائیں چل رہی ہیں،ادنی سے کارکن کو مقام دیا۔
یہ بھی پڑھیں : دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ