اداکارہ عریشہ رضی نےاپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

Mar 13, 2024 | 13:14:PM
پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی نے اپنے شوہر کے ہمراہ رمضان کے بابرکت مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ اس موقع پر بنائی گئی تصاویر  بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی نے اپنے شوہر کے ہمراہ رمضان کے بابرکت مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ اس موقع پر بنائی گئی تصاویر  بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

عریشہ رضی نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ہمراہ مکّہ میں لی گئی اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّهُـمَّ بارِكْ، ہم نے میاں بیوی کی حیثیت سے اپنے اپنے خاندانوں کے ہمراہ پہلا عمرہ ادا کر لیا ہے، الحمداللّٰہ، حقیقی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔‘

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ اور انسداد منشیات کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

یاد رہے کہ عریشہ رضی خان کی رواں سال کے آغاز میں اپنے شوہر عبداللّٰہ فرخ کے ساتھ رخصتی ہوئی تھی۔ اس سے قبل یہ جوڑی 3 سال تک نکاح کے بندھن میں رہی تھی۔