عمران خان سہاروں کی مدد سے قانون سے بچ رہے ہیں ،احسن اقبال

Mar 13, 2023 | 19:16:PM
عمران خان سہاروں کی مدد سے قانون سے بچ رہے ہیں ،احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وفاقی وزیر  احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کئی سال سے عدالت کے سہارے تلاش کر کے قانون سے بچ رہا ہے۔ 

تٖفصیلات کے مطابق شکرگڑ ھ میں گرلز کالج کے افتتاح کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دیکھتے ہیں کہ عدلیہ  عمران خان  کو عدالتوں کی بے توقیری کی اجازت دیتی ہے، ہم پر جھوٹے کیس تھے ہم عدالتوں میں پیش ہوتے رہے، گولی لگنے کے بعد آپریشن کے 3 روز بعد میں نیب میں پیش ہوا، وزیر اعظم نواز شریف اوروزیر اعلی شہباز شریف عدالتوں میں پیش ہوتے رہے، نواز شریف بیمار بیوی کو چھوڑ کر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ 

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایک سے 2 سال میں ہم ملک کے مسائل حل کر لیں گے، پاکستان کو اناڑی نے وہاں پھینکاجہاں ہم منہ موڑتے تو ملک کا نقصان ہوتا ،ہم ملک نہ سنبھالتے تو معیشت سسک سسک کر مر جاتی جو ملک کا نقصان تھا، 2018 میں چند جرنیلوں نے ملک کی کنجیاں ایک اناڑی کے سپرد کر دیں ، اس کے نتیجہ میں عمران خان نے ملکی معشیت کا انجر پنجر کر دیا۔ 

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اب ملک کی معیشت ہمارے گلے پڑی ہے سوچ رہے ہیں کیسے حل کریں، تعلیم ہی واحد راستہ ہے جس سے ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں، تحریک انصاف نے نارووال میڈیکل کالج کو 4 سال روکے رکھا، 2023 الیکشن کا سال ہے ہم نے اہم فیصلے کرنے ہیں ، 2018 میں کہا تھا اناڑی کے حوالے ملک نہ کریں ، شکرگڑھ قصبہ کوٹ نیناں میں احسن اقبال نے گرلز کالج کا افتتاح کر دیا ۔