شادی میں ڈانس کیوں کیا؟بیوی کی ناک کاٹنے کی کوشش کرنیوالا گرفتار

Mar 13, 2022 | 11:07:AM
ناک اور بال کاٹنے کی کوشش، فائل فوٹو
کیپشن: ناک اور بال کاٹنے کی کوشش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکپتن  میں اپنی بیوی کے بال اور ناک کاٹنے کی کوشش کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے علاقے تھانہ ڈلوریام میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کے بال کاٹ ڈالے اور ناک کاٹنے کی کوشش کی ،ملزم  امیر قادر کو رنج تھا کہ اس کی بیوی ساہی بی بی نے اپنے بھائی احمد سعید کی شادی پر ڈانس کیوں کیا۔

واضح رہے ملزم نے قینچی سے اپنی بیوی کے بال کاٹے اور ناک کاٹنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی کی ناک زخمی ہوگئی،تھانہ ڈلوریام پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے نامزد ملزمان امیر قادر اور شبیر کو 10 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:    بیوی پر تشدد ، نومولود کو دنیا میں آنے سے پہلے ہی قتل کر ڈالا