آزاد کشمیر  کے  الیکشن کمیشن نے پانچ مزید سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی

Jun 13, 2026 | 19:27:PM
   آزاد کشمیر  کے  الیکشن کمیشن نے پانچ مزید سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)   آزاد کشمیر  کے  الیکشن کمیشن نے پانچ مزید سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی ہے۔ 

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے 5 نئی سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کر لئے جانے کے بعد آئندہ انتخابات میں حسہ لینے کی اہل  رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد  24 ہو گئی ہے۔ 
 آج مظفر آباد میں آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے  پاکستان نظریاتی پارٹی، گجر قومی پارٹی آزاد جموں و کشمیر کو  اور  تحریک جوانان پاکستان جموں و کشمیر کو سیاسی پارٹی کی حیثیت سے رجسٹریشن جاری کر دی گئی۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان آزاد جموں و کشمیر کو بھی سیاسی جماعت رجسٹر کر لیا گیا۔

سیاسی جماعتوں کی حالیہ رجسٹریشن ہائیکورٹ آزاد کشمیر کے فیصلے کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے۔

نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن سے آزاد کشمیر کی سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔