سوشل میڈیا آمدن پر 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد

بینک سوشل میڈیا آمدن کی ادائیگی کے وقت خودکارطور پر ٹیکس کاٹ سکیں گے

Jun 13, 2026 | 14:43:PM
سوشل میڈیا آمدن پر 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے آمدن حاصل کرنے والے افراد پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا ہے ۔

یہ ٹیکس ان افراد اورکانٹینٹ کریئیٹرز پر لاگو ہوگا جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے آمدن حاصل کرتے ہیں۔

نئے فیصلے کے تحت متعلقہ آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی۔

ذرائع کےمطابق بینکوں کو اس ٹیکس کی کٹوتی کا اختیار دیاگیا ہے،جو سوشل میڈیا آمدن کی ادائیگی کے وقت خودکارطور پر ٹیکس کاٹ سکیں گے۔

مزید پڑھیں:بجٹ میں برآمدات، ٹیکس نظام کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب