اسحاق ڈار اور مصری ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال 

Jun 13, 2026 | 12:36:PM
اسحاق ڈار اور مصری ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان گزشتہ رات ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔

 یہ بھی پڑھیں :دبئی ایئرپورٹ پر کھلبلی!
 دونوں وزرائے خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری رابطوں کے مثبت اور جلد نتائج برآمد ہونے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان رابطوں میں پیش رفت خطے میں دیرپا امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

اسحاق ڈار اور بدر عبدالعاطی نے باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور قریبی رابطے میں رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔