فٹبال : امریکہ میں انگلینڈ کی ٹیم کا سامان چوری

Jun 13, 2026 | 11:38:AM
فٹبال : امریکہ میں انگلینڈ کی ٹیم کا سامان چوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے پہلے ٹریننگ سیشن سے قبل امریکہ میں انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کا میچ سے متعلق سامان چوری ہو گیاہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں کے جوتے، فٹبالز اور ٹریننگ کا سامان چوری کر لیا گیا۔

یہ سامان ٹیم کے ٹریننگ کے مقام پر پہنچانے سے قبل گاڑیوں کے شیشے توڑ کر چوری کیا گیا۔

سامان ہفتے کو اسکواڈ کی آمد اور ٹریننگ کے آغاز سے پہلے امریکی ریاست فلوریڈا سے کنساس شہر پہنچایا جانا تھا۔

مزید پڑھیں:فیفاورلڈ کپ:امریکہ نےپہلی کامیابی سمیٹ لی،کینیڈا،بوسنیاکامیچ برابر

امریکی شہر کنساس سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں انگلینڈ اپنا پہلا میچ بدھ کو  کروشیا کے خلاف کھیلے گا۔