اسرائیل کا دنیا بھر میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانے بند کر دیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی سفارتخانے نے کہا ہے کہ حالیہ حالات کے پیش نظر دنیا بھر میں اسرائیلی مشنز بند کر دیئے جائیں گے۔
جرمنی میں اسرائیلی سفارتخانے نے کہا کہ اسرائیلی قونصلر خدمات فراہم نہیں کرے گا۔ اور اسرائیلی شہری اگر کسی جارحانہ عمل کا سامنا کریں تو مقامی سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔
اعلان کے مطابق اسرائیلی سفارت خانے غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو اور اس کے قتل عام کے نیٹ ورک کو ہرصورت روکنا ہوگا: ترک صدر