جان ابراہم کےکتنے کاروبار اور کتنی آمدن ، جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے مشہور اداکار جان ابراہم فلموں کے ساتھ ساتھ اپنی جائیدادوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کےمعاملے میں بھی میڈیا کی سرخیوں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ اداکار نے ممبئی کے باندرا ویسٹ میں 3 لگژری اپارٹمنٹس کرائے پر دیئے ہیں، جن کا کل ماہانہ کرایہ 6.30 لاکھ روپے ہے۔ وہ پروڈکشن ہاؤس کے مالک اور فٹنس، کافی، اور آئسکریم سمیت مختلف دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار و فلمساز جان ابراہم، جو 'دی ڈپلومیٹ' میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں، اپنی فلموں کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری سوجھ بوجھ کے لیے بھی سرخیوں میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں، اداکار نے ممبئی کے باندرا ویسٹ میں 3 لگژری اپارٹمنٹس کرائے پر دیئے ہیں، جن کا کل ماہانہ کرایہ 6.30 لاکھ روپے ہے۔ یہ رقم ملک کے کئی پیشہ ور افراد کی سالانہ آمدنی کے برابر ہے ۔ یہ پراپرٹیز سی گلمپس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ہیں، جو باندراسٹینڈ کے سب سے مہنگے اور اعلیٰ رہائشی علاقوں میں سے ایک ہے۔یہ کرایہ داری کا سودا باضابطہ طور پر 29 مئی 2025 کو رجسٹریشن کیا گیا تھا۔ اسکوائر یارڈز کی جانب سے دیکھے گئے دستاویزات کے مطابق اس لیز کو 1.12 لاکھ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی اور 1,000 روپے کی رجسٹریشن فیس کے ساتھ حتمی شکل دی گئی تھی۔ کرایہ داروں سے 36 لاکھ روپے کی بھاری سکیورٹی جمع بھی لی گئی تھی۔ باندرا ویسٹ، جہاں یہ پراپرٹیز واقع ہیں، ممبئی کے سب سے بہترین رہائشی علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں شاہ رخ خان، سلمان خان، رنبیر کپور اور جھانوی کپور جیسے سیلیبریٹیز رہتے ہیں۔ اعلیٰ معیار کے رہائشی اور کاروباری مقامات کے امتزاج کے ساتھ، باندرا اعلیٰ نیٹ ورتھ افراد کے لیے ایک پسندیدہ مقام بنا ہوا ہے۔اداکاری کے علاوہ، جان ابراہم کئی تجارتی روجیکٹوں میں ایکٹوہیں۔ وہ ’جے اے انٹرٹینمنٹ‘ نامی ایک پروڈکشن ہاؤس کے مالک ہیں اور فٹنس، کافی، اور آئسکریم سمیت مختلف دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ انکی متوقع کل مالیت 251 کروڑ روپے ہے۔52 سالہ اسٹار کی کلیکشن میں لگژری گاڑیاں اور سپر بائیکس بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپوردل کادورہ پڑنے سے چل بسے