معروف شہنشاہ غزل مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے 11 برس بیت گئے

Jun 13, 2023 | 09:08:AM
 غزل گائیکی کے بے تاج باد شاہ مہدی حسن خاں کو اپنے پرستاروں سے بچھڑے 11 برس بیت گئے۔ سنگیت کی دنیا میں کئی دہائیوں تک راج کرنے والے مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے کلاونت گھرانے کی سولہویں نسل سے تھا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) غزل گائیکی کے بے تاج باد شاہ مہدی حسن خاں کو اپنے پرستاروں سے بچھڑے 11 برس بیت گئے۔ سنگیت کی دنیا میں کئی دہائیوں تک راج کرنے والے مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے کلاونت گھرانے کی سولہویں نسل سے تھا۔ 

نامور گلوکار نے 25 ہزار سے زائد گیت اور غزلیں گا کر برصغیر پاک وہند میں کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کیا اور فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز، پرائیڈ آف پرفارمنس اور نگار ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

مہدی حسن نے 18 جولائی 1927 کوبھارتی ریاست راجستھان میں معروف موسیقی گھرانے میں آنکھ کھولی، 1935 میں صرف آٹھ سال کی عمر میں گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

قیام پاکستان کے بعد بیس سالہ مہدی حسن اہلِ خانہ کے ساتھ پاکستان آ گئے اور پنجاب کے شہر چیچہ وطنی میں محنت مزدوری کے طور پر سائیکلیں مرمت کرنے کا کام شروع کیا، وہ موٹر اور ٹریکٹر کے میکینک بھی رہے۔

خان صاحب نے گلوکاری کا باقاعدہ آغاز 1952ء میں ریڈیو پاکستان کے کراچی اسٹوڈیو سے کیا اور 1957میں ریڈیو پاکستان سے کیا۔ جلد ہی ان کی آواز فلمی حلقوں میں کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جانے لگی۔ 

مہدی حسن کو 1962 میں ریلیز ہونے والی فلم ”فرنگی“ میں گائی گئی غزل” گلوں میں رنگ بھرے“ سے شہرت ملی۔

مہدی حسن نے کل 440 فلموں کے لیے گانے گائے ان کے گائے ہوئے گیتوں کی تعداد 623 ہے۔ انہوں نے 366 اردو فلموں میں 541 اور 74 پنجابی فلموں میں 82 گیت گائے۔ کئی دہائی پر محیط اس سفر میں انہوں نے ہزاروں فلمی وغیرفلمی گیت، نغمے اور غزلوں میں آواز کا جادو جگا کر انہیں امر کردیا اور دنیا بھر میں بے مثال شہرت اور عزت پائی۔ 

مزید پڑھیں:  فلم" دیوانہ" کے بعد ایک اور بھارتی پنجابی فلم ریلیز کیلئے تیار

طویل علالت کے بعد دنیائے موسیقی کے عظیم گلوکارمہدی حسن مہدی حسن کا انتقال 13 جون 2012ء کو کراچی میں ہوا جہاں وہ آسودہ خاک ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)