پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا معاملہ: الیکشن کمیش سے اہم خبر آگئی

Jun 13, 2022 | 16:16:PM
پنجاب اسمبلی،الیکشن کمیشن،ضمنی انتخاب
کیپشن: پوسٹل بیلٹ پیپر کے لیے درخواستیں متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائی جا سکیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواستیں طلب کر لیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں کے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لئے درخواستیں یکم جولائی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں کے سرکاری ملازمین، پاک افواج کے افسران، جوان پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد بھی پوسٹل بیلٹ پیپر کے لیے درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں سے تعلق رکھنے والے جیلوں میں قید قیدی بھی پوسٹل بیلٹ پیپرز کے حصول کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔

ای سی پی کے مطابق پوسٹل بیلٹ پیپر کے لیے درخواستیں متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائی جا سکیں گی، پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری ہونے کی صورت میں ووٹر پولنگ اسٹیشن پر ووٹ پول نہیں کر سکے گا۔