ایشین سائیکلنگ چیمپئن: قومی ٹیم کو تاحال بھارت کے ویزے نہ مل سکے

Jun 13, 2022 | 14:59:PM
ایشین سائیکلنگ چیمپئن، قومی ٹیم،بھارتی ویزے
کیپشن: ایشین سائیکلنگ چیمپین شپ 18 تا 22 جون دہلی میں ہوگی/ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ کے سلسلے میں پاکستان سائیکلسنگ ٹیم کو تاحال بھارت کے ویزے نہیں مل سکے۔

سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن معظم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو 15 جون کو بھارت روانہ ہونا ہے، ایشین سائیکلنگ چیمپین شپ 18 تا 22 جون دہلی میں ہوگی، چیمپئن شپ میں پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم کو شرکت کرنا ہے۔

صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی ایمبیسی کو بے شمار ای میل کرچکے، اگر 17 جون کو ویزے دیئے تو ٹیم کب جائے گی اور کیسے حصہ لے گی ؟ ویزے نہ ملے تو ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔