چکوال: موٹروے پر مسافر بس گہرائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محسن جعفری)چکوال میں موٹر وے ایم ٹو چکری انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی مسافر بس حادثے کا شکار ہوکر گہرائی میں جاگری جس کے سبب 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی، روڈ سلپری ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ پا سکا اور بس حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں دو خواتین اور تین مرد جاں بحق ہوئے۔ زخمیوں میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں مجموعی پر 5 مسافر جاں بحق اور 41 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 22 کو ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال، 8 کو پمز اور 6 کو ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں 4 کی میتیں ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی اور ایک کی میت ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کی گئی۔
زخمی ہونے والے مسافروں کے مطابق ڈرائیور بارش اور پھسلن کے باوجود مبینہ طور پر بس تیز رفتاری سے چلا رہا تھا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں
یہ بھی پڑھیں:چشتیاں: کار اور بس کے درمیان خوفناک تصادم ،5افراد جاں بحق،6زخمی