چشتیاں: کار اور بس کے درمیان خوفناک تصادم ،5افراد جاں بحق،6زخمی 

Jul 13, 2025 | 15:43:PM
چشتیاں: کار اور بس کے درمیان خوفناک تصادم ،5افراد جاں بحق،6زخمی 
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد حسین ہاشمی )کار اور اے سی بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔ 
 چشتیاں حاصل پور کی حدود میں کار اور اے سی بس کے درمیان حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں چشتیاں بار کے سینئر وکیل اقبال خان نیازی، ان کے بھائی ،اہلیہ اوردو بچے  شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف

 تمام افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے تھا جو اڈا بخشن خان چک 53 فتح کے رہائشی تھے ،چشتیاں ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔