سکولوں اور کالجوں میں کمپیوٹر لیبز منصوبہ بند، 202 خواتین اساتذہ بیروزگار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں اور کالجوں میں یونیورسل سروس فنڈ کے کمپیوٹر لیبز پراجیکٹ بند ہونے سے 202 خواتین اساتذہ بیروزگار ہو گئیں، منصوبہ ختم ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔
کمپیوٹر لیبز کا منصوبہ ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے وفاقی نظامت تعلیمات کا کہنا ہے پروجیکٹ کی مدت پوری ہوگئی۔
یکم جولائی دو ہزار پچیس سے دو سو دو خواتین اساتذہ کی خدمات بھی مزید درکار نہیں۔
منصوبے کیلئے خواتین اساتذہ کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں بھرتی کیا گیا تھا ۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ: برف خانے کا ورکر 17ویں گریڈ کا افسر
متاثرہ لیڈی ٹیچرز کا کہنا ہے عمر زیادہ ہونے کے باعث وہ نئی سرکاری نوکری کے لیے بھی اہل نہیں رہیں ۔
وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ اسکولوں میں ہی کھپاکر بے روزگاری سے بچایا جائے۔