ہری پور:دوبچیاں خان پور ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں

Jul 13, 2023 | 19:49:PM
ہری پور:دوبچیاں خان پور ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہری پور خانپور ڈیم میں دوبچیاں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں ایک جاں بحق جبکہ دوسری کومقامی لوگوں نے بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق ہری پور پنڈی کی رہائشی 2 لڑکیاں خانپور ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں، خان پور ڈیم میں ڈوبنے والی بچیوں کی عمر 15 اور 16  سال تھی۔

مقامی لوگوں نے ایک بچی کو زندہ پانی سے نکال لیا جبکہ  15 سالہ تفصیل بی بی دختر ارشدمسیح سکنہ گوالمنڈی راولپنڈی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ دونوں بچیاں اپنی فیملی کے ہمراہ سیر کیلئے خانپور ڈیم آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:پہلا ٹیسٹ،سری لنکا کو بڑا دھچکا لگ گیا، کپتان اَن فٹ