پہلا ٹیسٹ،سری لنکا کو بڑا دھچکا لگ گیا، کپتان اَن فٹ

Jul 13, 2023 | 19:47:PM
پہلا ٹیسٹ،سری لنکا کو بڑا دھچکا لگ گیا، کپتان اَن فٹ
کیپشن: سری لنکن کھلاڑی بیٹنگ کر رہے ہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، کپتان ان فٹ ہوگئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے ٹیسٹ کپتان دیموتھ کرونارتنے کی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے، وہ اگلے 48 گھنٹوں بعد کولمبو میں فٹنس ٹیسٹ کروائیں گے بعدازاں انہیں 16 جولائی سے شروع ہونے والے میچ کیلئے سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
میچ سے قبل اگر لنکن ٹیم کے کپتان فٹنس ٹیسٹ میں کلیئر نہیں ہوتے تو پلیئنگ الیون کی قیادت کے فرائض نائب کپتان دھننجایا ڈی سلوا کریں گے۔دوسری جانب لاہیرو کمارا کے بھی سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔
سلیکٹرز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی ہے تاہم حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے کرونارتنے کی فٹنس رپورٹس کا انتظار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کولمبو میں 24-28 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت کو چوتھا گیئر لگ گیا، خریداروں نے سر پکڑ لیا