پیٹرول کی قیمت کتنی کم ہو گی۔۔؟ بڑی خبر آ گئی

Jul 13, 2022 | 13:18:PM
پیٹرول کی قیمت کتنی کم ہو گی۔۔؟ بڑی خبر آ گئی
کیپشن: پیٹرول (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام کےلئے اچھی خبر،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت  میں کمی سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک  کمی کا امکان ظاہر  کیا جارہا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کےمطابق پیٹرول  کی قیمت میں 10 اور ڈیزل  کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے،ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری درکارہوگی اور کابینہ کی منظوری کے بغیر 16جولائی سے قبل قیمتوں میں کمی نہیں کی جاسکتی، وفاقی کابینہ نے 15 روزکی بنیاد پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے رکھی ہے۔

 دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے سمری طلب کرلی جس پر وزارت خزانہ کا موقف ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے جب تک اوگرا ہمیں سمری نہیں بھجواتی ہم وزیر اعظم کو نہیں بھجوا سکتے ۔

یہ بھی پڑھیںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،وزارت خزانہ کا موقف سامنے آگیا