پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،وزارت خزانہ کا موقف سامنے آگیا 

Jul 13, 2022 | 12:16:PM
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،وزارت خزانہ کا موقف سامنے آگیا 
کیپشن: پٹرولیم مصنوعات(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے سمری طلب کرلی جس پر وزارت خزانہ کا موقف سامنے آگیا ہے ، وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے جب تک اوگرا ہمیں سمری نہیں بھجواتی ہم وزیر اعظم کو نہیں بھجوا سکتے ۔

تفصیلات کے مطابق  وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ  جب تک آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  وزارت پیٹرولیم کے ذریعہ سمری نہیں بھجواتی ہم سمری وزیراعظم کو نہیں بھجواسکتے، اگر بہت ضروری ہوا تو کل شام تک موصول ہونے والی سمری وزیر اعظم کو بھیجی جائے گی ، ہر ماہ 14 تاریخ کو قیمتوں میں رد  و بدل کی سمری وزارت پٹرولیم سے موصول ہوتی ہے ۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانے کیلئے  وزارت پیٹرولیم و خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب بارشوں کے دوران ماڑی پور اور پورٹ قاسم آئل ٹرمینل پرپانی جمع ہونے سے پیٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ، چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی کے مطابق آئل ٹینکرز لوڈنگ ان لوڈنگ کے مقامات پر کئی فٹ بارش کا پانی جمع ہو نے سے پیٹرول بحران پیدا ہوسکتا ہے، شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے آئل ٹینکرز پھنس جاتے ہے، پچھلے 2 دن سے کسی بھی قسم کی سپلائی نہیں ہوئی، وفاقی و صوبائی حکومتوں کو صورتحال بہتر کرنے کیلئے جلد از جلد اقدامات کرنے ہو نگے۔

یہ بھی پڑھیںبدتمیزی کرنےوالی فیملی احسن اقبال کے گھر پہنچ گئی