بڑی عید کی چھٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی نکلا، وزیراعظم کو کتنی چھٹیوں کی سفارش کی گئی ؟ 

Jul 13, 2021 | 15:18:PM
 بڑی عید کی چھٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی نکلا، وزیراعظم کو کتنی چھٹیوں کی سفارش کی گئی ؟ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز)عید الضحیٰ کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی نکلا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقت نے نوٹیفکیشن کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا ، یہ نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کیا جارہاہے اور اسے وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن قرار دیا جارہاتھا۔
ایک دن قبل نجی ٹی وی کی جانب سے خبر جاری کی گئی کہ حکومت نے عید کے موقع پر تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ 20 سے 22 جولائی تک ہوں گی ۔
 ذرائع کا کہناہے کہ وزارت داخلہ نے وزیراعظم عمران خان کو بکرا عید کے موقع پر چار چھٹیاں دینے کی سفارش بھیجی ہے۔ اگر تین چھٹیاں منظور کی جاتی ہیں تو تمام سرکاری ملازمین کو عیدکے تیسرے روز کام پر آنا ہو گا۔


یہ بھی پڑھیں:لڑکا لڑکی تشدد کیس ۔ 15 ملزم ملوث ہونیکا انکشاف ۔ کتنے گھنٹے کی ویڈیو بنائی گئی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں