اتھیا شیٹھی اور کے ایل راہل لو سٹوری ۔۔شئیر کردہ تصویر  پر لوگوں کی چوٹیں

Jul 13, 2021 | 14:25:PM
 اتھیا شیٹھی اور کے ایل راہل لو سٹوری ۔۔شئیر کردہ تصویر  پر لوگوں کی چوٹیں
کیپشن: اداکارہ اتھیا شیٹھی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہل (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بالی ووڈ اداکا سنیل شیٹھی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹھی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہل کے کچھ عرصہ سے قریبی تعلقات بڑھانے کی افواہیں زبان زدعام ہیں۔ دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی تصویریں شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ کے ایل راہل کی  تازہ پوسٹ میں وہ اپنی گرل فرینڈ کے بھائی کے ساتھ مستی کرتے نظر آئے،  لوگوں نے بھی اس تصویر پر طرح طرح کی باتیں کر دی ہیں۔
بھارتی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق کے ایل راہل نے ان تصویروں کو انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ ہیپی وائبس‘ اور اسی کے ساتھ انہوں نے اہان شیٹھی کو ٹیگ بھی کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کے ایل راہل اور  اتھیا شیٹی نےابھی تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی بات نہیں کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by KL Rahul???? (@rahulkl)

کے ایل راہل کی پوسٹ کو مداح خوب پسند  اور کمنٹس کر رہے ہیں۔ ایک بھارتی شہری نے لکھا کہ’ ساتھ میں سالے صاحب‘۔ ایک اور چاہنے والے نےلکھا کہ’ جیجا ۔ سالا ایک ساتھ‘۔
واضح رہے کہ کرکٹ اور بالی ووڈ کا کافی پرانا رشتہ ہے۔ ان دنوں کرکٹر کے ایل راہل  اور اداکارہ اتھیا شیٹھی اسی رشتہ کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ ان دونوں کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں تو اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں لیکن اتھیا اور راہل دونوں نے اس معاملہ پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ حال ہی میں اتھیا شیٹھی نے کے ایل راہل کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی فرینڈ کچھ تصویریں شیئر کی تھیں۔ تصویر پوسٹ کرتے ہی وائرل ہوگئی ۔ اتنا ہی نہیں ، اتھیا اور کے ایل راہل کی اس تصویر پر خود اتھیا کے والد اور مشہور اداکار سنیل شیٹھی نے بھی کمنٹ کیا ۔سنیل شیٹھی کے کمنٹ نے سب کا دھیان اپنی طرف کھینچ لیا۔ اتھیا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں’لکھا تھا تمہارے لئے خوشی ہے، یوم پیدائش مبارک‘۔ اس پر سنیل شیٹھی نے کمنٹ میں لکھا ’واقعی‘۔ 

بھارت کے اوپننگ بیٹسمین کے ایل راہل نے حال ہی میں اپنا یوم پیدائش منایا ۔ اس موقع پر ان کی سب سے خاص دوست اداکارہ اتھیا شیٹھی نے ان کے ساتھ اپنے رشتے کے اشارے دے دئیے ہیں ۔ کے ایل راہل کو یوم پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے اتھیا نے ان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ اتھیا اور راہل کی یہ تصویر کافی زیادہ وائرل ہورہی ہے ۔ کافی و قت سے ایسی خبریں آرہی ہیں کہ کے اہل راہل اور اتھیا شیٹھی رشتے میں ہیں ۔ حالانکہ ابھی تک اس جوڑے نے عوامی طور پر اعتراف نہیں کیا ہے ، مگر دونوں جانب سے وقتا فوقتا اشارے دئیے جاتے رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ18 اپریل 1992 کو کرناٹک میں پیدا ہوئے وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل نے دسمبر 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا ۔  2016 میں زمبابوے کے خلاف انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ اور گزشتہ سال اسی ٹیم کے خلاف ٹی 20 کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا ۔  دوسری جانب اداکارہ اتھیا شیٹھی نے سلمان خان کے پروڈکشن میں بنی فلم’ ہیرو ‘سے بالی ووڈ میں  قدم رکھا تھا ۔ اس فلم میں ان کے ساتھ آدتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی اہم کردار میں نظر آئے تھے ۔ اتھیا شیٹھی فلم ’مبارکاں‘ میں بھی نظر آئی تھیں ۔ حال ہی میں وہ فلم ’موتی چور چکناچور ‘میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ نظر آچکی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کی فلم کا پوسٹر دیکھ کر 16سالہ سائرہ بانو  نے کیا سوچا۔۔؟