موٹر وے پولیس کی اہم کارروائی:پنکچر  لگانے کے بہانے ٹائر پھاڑنے والے ملزم گرفتار

Jul 13, 2021 | 13:25:PM
موٹر وے پولیس کی اہم کارروائی:پنکچر  لگانے کے بہانے ٹائر پھاڑنے والے ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) موٹر وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کر لیا جو پنکچر لگانے کے بہانے کھڑی گاڑیوں کے ٹائر ہی پھاڑ دیتا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق  مسافرکو پریشانی میں مبتلا کرتے ہوئے غیر اخلاقی طریقہ سے پیسے کمانے والے گروپ کو گرفتار کر لیا گیاہے ، ذرائع کے مطابق ننکانہ سروس ایریا ٹائر شاپ کا عملہ جان بوجھ کر کھڑی گاڑیوں کے ٹائر خراب کر تا تھا ، شکایات موصول ہونے پر موٹروے پولیس نے کارروائی کی اور ٹائر شاپ کے عملے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیاہے ،ملزمان سے کٹرز بھی برآمد کر لیے گئے ہیں ۔

موٹروے پولیس نے ٹائر شاپ کے عملے کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔ ایس ایس پی سیکٹر کمانڈر حشمت کمال نے پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا ۔

 یہ بھی پڑھیں:    پنجاب یونیورسٹی:سیشن کورٹ میں 9 طلبہ کی درخواست ضمانت پر سماعت