صدرِ مملکت آصف زرداری بحرین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے

Jan 13, 2026 | 22:52:PM
صدرِ مملکت آصف زرداری بحرین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری بحرین کے چار روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے۔

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرین کے وزیرِ خارجہ شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن رشید الزیانی نے صدرِ پاکستان کا استقبال کیا۔ 

پاکستان میں بحرین کے سفیر محمد ابراہیم عبدالقادر اور بحرین میں پاکستان کے سفیر ثاقب رؤف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنے دورے کے دوران صدرِ پاکستان کی بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات متوقع ہے۔

صدر زرداری منامہ میں ہونے والے اکنامک ڈویلپمنٹ بورڈ کے صدر دفتر میں منعقدہ استقبالیہ سے بھی خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :صحافی ارشد شریف قتل کیخلاف از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر