موسم شدید سرد رہنے کا امکان! محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا

Jan 13, 2026 | 22:29:PM
 موسم شدید سرد رہنے کا امکان! محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کردی جس کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ   پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند چھا ئےرہنے کا امکان ہے۔ 

 بدھ کے روز موسم کی صورتحال  بارے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے تاہم صبح کے اوقات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے،صبح اور رات کے اوقات پشاور ،مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی ،بنوں ، کرک ، لکی مروت، ڈی آئی خان اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔

پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے تاہم سیالکوٹ، نارووال،راولپنڈی،اٹک، جہلم ،چکوال،گوجرانوالہ، گجرات ،لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، پاکپتن، قصور ، ساہیوال ، خانیوال،فیصل آباد، جھنگ ، میانوالی، لیہ،بھکر،نورپورتھل، ڈی جی خان، راجن پور، شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو ، بہاولنگر، خانپور، بہاولپور اوررحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہےجبکہ خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

 بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے تاہم صبح کے اوقات میں ڈیرہ بگٹی،کوہلو،ڈیرہ مراد جمالی،جعفر آباد ،نصیر آباد،جھل مگسی ، سبی اور گردونواح میں دھند چھائے رہنےکا امکان ہے۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرداور خشک رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب آج  کم سے کم درجہ حرارت   لہہ منفی12، سکردومنفی10، گوپس منفی09، استور منفی08، گلگت منفی07 ، بگروٹ ،ہنزہ منفی 06 اور قلات میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ  بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں سردی کی شدید لہر!سکولوں کے اوقات کار تبدیل