خیبرپختونخوا میں سردی کی شدید لہر!سکولوں کے اوقات کار تبدیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) صوبے کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدید لہر جاری ہے جس کے سبب کے پی حکومت نے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے۔
خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 16 جنوری سے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں،صوبے کے میدانی علاقوں کے تمام پرائمری اسکولز صبح 9 بجے سے دن 1:30 تک ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق مڈل ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کی ٹائمنگ صبح 9 بجے سے دوپہر 2:20 تک ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت نے جناح باغ میں آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا: شفیع جان کا الزام