کراچی؛60 تولے سونا چوری کا ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار 

Jan 13, 2026 | 18:45:PM
کراچی؛60 تولے سونا چوری کا ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار 
کیپشن: ملزم سے برآمد ہونیوالا سونا اور نقدی،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسامہ ملک)کراچی پولیس نے 60 تولے سونا چوری کا ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھادی، گھر میں بچپن سے آنے والا شخص 60 تولا سونا چوری میں ملوث نکلا ۔ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے کارروائی کرکے60 تولے سونا چوری کا کیس 24 گھنٹوں میں حل    کر لیا۔

ایس ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل ڈاکٹر انعم تجمل کاکہناتھا کہ گزشتہ روز  نارتھ ناظم آباد میں ایک مقدمہ درج ہوا،مدعی کے مطابق وہ عمرے پر گیا ہوا تھا، جب واپس آیا تو گھر کے دروازے ٹوٹے ہوئے تھے، گھر سے 60 تولے سونا اور نقدی رقم غائب تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:این آئی آر سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ کیوں دیا؟ جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی نے الوداعی ریفرنس میں بتا دیا

ڈاکٹر انعم تجمل نے کہاکہ مقدمہ درج ہونے کے بعد انویسٹیگیشن پولیس متحرک ہوئی، تو ایک شخص مشکوک پایا گیا، وہ شخص پہلے بھی اس گھر میں آتا جاتا رہا تھا،جب اس کو حراست میں لیا گیا،  تو اس نے انکشاف کیا کہ تمام چیزیں اس کے دوست کے گھر میں موجود ہیں ۔ 

ایس ایس پی سینٹرل انویسٹیگیشن کاکہناتھا کہ ملزم  فیصل کے والد اس گھر میں پلمبر کا کام کرتے تھے، جب والد کا انتقال ہوا تو فیصل کام کرنے ان کے گھرمیں آنے لگا، ملزم نے دو مرتبہ میں گھر میں داخل ہو کر یہ واردات انجام دی۔

یہ بھی پڑھیں:وزارت خزانہ کے اہم عہدیدار نے استعفیٰ دے دیا