پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کے خلاف ٹرائل کی کارروائی کل تک ملتوی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنان کے خلاف ٹرائل کی کارروائی کل تک ملتوی کر دی گئی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنان کے خلاف ٹرائل کی کارروائی کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
عدالت نے سانحہ نو مئی کے دوران مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمہ کی سماعت کی۔واقعہ کے چشم دید گواہان بیانات پر جرح کیلئے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزمان کے وکلاء گواہان سے جرح کیلئے پیش نہیں ہوئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔
زیر حراست رہنماوں ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری سمیت دیگر کی حاضری مکمل کی گئی جس میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید دیگر ملزمان میں شامل ہیں۔
تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے دو مقدمات درج ہیں، تھانہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ نمبر 366/23 کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اُکسانے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صحافی ارشد شریف قتل کیخلاف از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر