میڈیکل کالجز میں طلبا کا داخلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا مریم نواز کو خط
پنجاب کے میڈیکل کالجز میں بلوچستان کے طلبا کے داخلے کے معاملہ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط تحریر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودھری)پنجاب کے میڈیکل کالجز میں بلوچستان کے طلبا کے داخلے کے معاملہ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط تحریر کر دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سابقہ ایڈمشن پالیسی کے تحت داخلوں کی استدعا کی، خط میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز کوٹہ پر رواں سال کیلئے سلیکشن کر چکے ہیں۔
کوٹہ پر بلوچستان کے تمام زونز سے میرٹ پر طلبا کی سلیکشن کی گئی، بلوچستان کوٹہ پر داخلہ پالیسی میں تبدیلی کا اطلاق آئندہ برس سے کیا جائے۔
پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں بلوچستان کوٹہ کی 24 سیٹیں ہیں۔پنجاب حکومت نے رواں سال بلوچستان کوٹہ پر براہ راست داخلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یو ایچ ایس کے ذرہعے بلوچستان کے طلبا کو آن لائن درخواستیں دینے کا کہا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے رواں سال بلوچستان کی مرتب کردہ فہرست پر داخلوں کی استدعا کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صحافی ارشد شریف قتل کیخلاف از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر