پی ٹی آئی لودھراں کے رہنما مہر اشرف سیال کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

Jan 13, 2024 | 19:32:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) پی ٹی آئی لودھراں کے رہنما مہر اشرف سیال نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

مہر اشرف سیال نے گزشتہ رات لاہور میں سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین سے ملاقات کی، مہر اشرف سیال پی پی 227 لودھراں سے آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے، آئی پی پی کی جانب سے مہر اشرف سیال کو پی پی 227 کا ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹر پارٹی انتخابات کیس،رہنماؤں نے اپنی ہی پارٹی کیخلاف شکایتوں کے انبار لگا دیئے

جہانگیر ترین کی جانب سے پی پی 227 کے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے گئے، این اے 155 پر جہانگیر ترین کی جانب سے ٹکٹ جمع کروا دیا گیا، جہانگیر ترین قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے، جہانگیر ترین این اے 155 لودھراں اور این اے 149 ملتان سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔