پاکستان اور سعودی عرب کا مضبوط رشتہ ،ہمیشہ قائم رہے گا

Jan 13, 2023 | 18:57:PM
پاکستان,سعودی عرب, مضبوط،ہمیشہ ,قائم
کیپشن: پاکستان اور سعودی عرب کا جھنڈا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب اور پاکستان کے لازوال تعلقات،پاکستان اور سعودی عرب کا مضبوط رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی جڑیں دونوں کے عوام کے درمیان پیوستہ ہیں،دونوں ممالک کو دوستی کا ایک جذبہ اکٹھا کرتا ہے،ہر سال لاکھوں پاکستانی حج اور عمرہ کرنے کیلئے سعودی عرب جاتے ہیں،سعودی عرب پاکستان میں 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

کچھ اندرونی اور بیرونی طاقتیں ان تعلقات کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتیں،عوام کو چاہیے کہ ایسی طاقتوں کے مقصد کو کامیاب نہ ہونے دے اور انکے پروپیگنڈے کو رد کر دے،پاک سعودی تعلقات کی مضبوط بنیاد کو کوئی جعلی و منفی پروپیگنڈہ نہیں ہلا سکتا،اس کی تازہ مثال سعودی ولی عہد کا جملہ میں سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر ہوں اس بات کی گواہی ہے۔

یہ بھی پڑھیںاسمبلی تحلیل کا معاملہ،دو بڑوں کی اہم ملاقات،بڑی خبر سامنے آ گئی