وزیراعظم سے گورنرپنجاب کی اہم ملاقات

Jan 13, 2023 | 18:33:PM
وزیراعظم ,گورنرپنجاب ,ملاقات, مشاورت
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف اور گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف  کی یو اے ای سے واپسی پر ماڈل ٹاؤن میں گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان سے اہم ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق ایڈوائس پر مشاورت کی ۔ آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان نےپنجاب میں انتخابات کب کروانے ہیں،نگران سیٹ اپ بارے  بھی وزیراعظم شہبازشریف سے مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے  کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں ضمنی الیکشن کرانا ہوں گے ۔آئین کے مطابق 90دن 12اپریل کو مکمل  ہوں گے۔

دوسری جانب  پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد میں ناکامی پر مسلم لیگ کی قیادت پریشان ،ن لیگ کے قائد نوازشریف نے وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے جس دوران پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا گیاہے ۔

 نجی ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق  وزیر اعظم شہبازشریف گورنر پنجاب کو اہم ہدایات جاری کریں گے ،مارچ یا اپریل میں ممکنہ انتخابات پر ن لیگ کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیاہے ۔اس کے علاوہ وزیراعظم کا آصف زرداری سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہواہے جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیںجماعت اسلامی کے صوبائی رہنما گرفتار