آئی سی سی  سو شل میڈیا سروے،کوہلی، ڈی ویلیئرز،میگ لیننگ کو پیچھے چھوڑ کر وز یر اعظم عمرا ن خا ن مقبو ل ترین کپتان قرار پائے

Jan 13, 2021 | 20:22:PM
آئی سی سی  سو شل میڈیا سروے،کوہلی، ڈی ویلیئرز،میگ لیننگ کو پیچھے چھوڑ کر وز یر اعظم عمرا ن خا ن مقبو ل ترین کپتان قرار پائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سوشل میڈیا سروے میں عمران خان، ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیئرز اور آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ کے درمیان مقابلہ،پاکستان کے موجودہ وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان دنیا کے بہترین کپتان قرار پائے۔


تفصیلات کے مطا بق عوام سے پوچھا گیا کہ چاروں افراد میں سے کس نے قیادت سنبھالنے کے بعد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔24 گھنٹے میں 5 لاکھ 36 ہزار سے زائد شائقین نے عمران خان کو پسندیدہ کپتان قرار دیا۔عمران خان نے 47 فیصد ووٹ حاصل کیے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 46 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔