جوچاہتے تھے وہ نہ کرسکے، تنقید سے ہماری بہتری ہوگی، وقاریونس

Jan 13, 2021 | 13:59:PM
جوچاہتے تھے وہ نہ کرسکے، تنقید سے ہماری بہتری ہوگی، وقاریونس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقاریونس نے کہا ہے کہ کرکٹ پر تنقید سے ہماری بہتری ہوگی۔خبروں کو خبروں کی حد تک رہنے دیں جب تک کلیئرنہ ہوں۔ پہلا ٹیسٹ بہت اچھا کھیلا لیکن دوسرے ٹیسٹ میں اچھا نہیں کھلیےاورجوچاہتے تھے وہ نہ کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق وقاریونس نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کسی چیز کے پیچھے چھپنے کیلئےنہیں آیااورہرچیز حقائق کیساتھ بتاؤں گا۔نیوزی لینڈ کے دورے میں جتنی تیاری کرنی چاہئے تھی وہ نہ کرسکے اور14دن کمرے میں بند رہنے سے کھلاڑیوں کو مسائل ہوئے۔وقاریونس نے وضاحت دی کہ پچھلے7ماہ سے فیملی سے نہیں ملا تھا اوریہ کہنا غلط بات ہے کہ میں ٹیم چھوڑ کر آگیا تھا۔اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کا دورہ ٹف تھا اور مشکلات تھیں۔کورونا کے مسائل اورقرنطینہ کی مشکلات کا سب کو علم ہے۔