خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا اپنے مطالبات کے حق میں اسمبلی چوک میں دھرنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان ) خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے اپنے مطالبات کے حق میں اسمبلی چوک میں دھرنا دے دیا جس میں صوبہ بھر سے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مئیر مردان حمایت اللہ مایار نے کہا کہ چار سال سے زائد عرصہ ہو گیا اب تک اختیارات ملے گئے نہ ہی فنڈز دیئے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ150ارب روپے صوبائی حکومت پر بنتے ہیں لیکن اب تک ایک روپے ادا نہیں کیا گیا ،مطالبات کی منظوری اور عملی اقدامات تک دھرنا جاری رہے گا۔
بلدیاتی نمائندوں کے احتجاج میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ بھی پہنچ گئے ۔
احتجاج میں بیٹھے بلدیاتی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ عوامی نمائندے اپنے حقوق کے لئے احتجاج پر نکلے ہیں لیکن صوبے کے وزیراعلیٰ غائب ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12سالوں سے خیبر پختونخوا کے وسائل صرف ایک فرد کے عشق میں استعمال ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی ٹیم کی پریما داسا سٹیڈیم میں تین گھنٹے تک پریکٹس