خواہش ہے آصف زرداری ملک کے صدر بنیں: بلاول بھٹو

Feb 13, 2024 | 18:10:PM
خواہش ہے آصف زرداری ملک کے صدر بنیں: بلاول بھٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ آصف زرداری اس ملک کے صدر بنیں۔ 

اسلام آباد میں ہونے والے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آصف زرداری اس ملک کے صدر بنیں، ملک میں اس وقت ایک آگ پھیلی ہوئی ہے، ملک جل رہا ہے، خواہش ہے آصف زرداری صدر بنیں اور اس آگ کو بجھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی یا اپوزیشن میں بیٹھے گی؟ بلاول بھٹو نے اعلان کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہیں گے کہ پارلیمنٹ اور وزیراعظم اپنی مدت پورے کریں، دوبارہ الیکشن ہوتے ہیں تو کوئی سیاسی جماعت نتائج قبول نہیں کرے گی، پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین سینیٹ، صدر مملکت اور سپیکر کیلئے اپنے امیدوار کھڑے  کرے گی، دلی خواہش ہے کہ آصف علی زردار ی صدر مملکت کے عہدے کیلئے الیکشن میں حصہ لیں۔