کوشش ہوگی عوام کی توقعات پر پورا اُتریں، اسد قیصر 

Feb 13, 2024 | 13:29:PM
سابق اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے کوشش ہو گی عوام کی توقعات پر پورا اُتریں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے کوشش ہو گی عوام کی توقعات پر پورا اُتریں۔ 

اسد قیصر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ   بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست لے کر ہائیکورٹ آیا ہوں۔  اُن کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے کوشش ہوگی کہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔

جماعت اسلامی اور ایم ڈبلیو ایم میں سے کس پارٹی سے اتحاد کرنے کے سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ ہماری مشاورت چل رہی ہے پارٹیوں سے رابطے بھی چلتے رہتے ہیں حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سچ عوام کے سامنے آنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟: چیف جسٹس

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کیا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہو چکی ہے لیکن جو خدا کرتا ہے وہی ہوتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی سیاست کو ختم کرنے والے آج خود سیاست سے دستبردار ہو چکے ہیں۔