ضیا محی الدین کی اہلیہ کونسی نامور شخصیت ہیں؟

Feb 13, 2023 | 12:46:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ضیا محی الدین کی اہلیہ کونسی نامور شخصیت ہیں؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )معروف ہدایت کار، صدا کار، اداکار اور میزبان ضیا محی الدین 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، انہوں نے تین شادیاں کیں جن سے اُن کے چار بچے ہیں۔ضیا محی الدین کی تیسری اہلیہ کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے، ان کی تیسری اہلیہ عذرا محی الدین ہیں، صدا کار نے عذرا محی الدین سے 1994 میں شادی کی تھی جن سے ان کی ایک صاحبزادی ہیں۔

عذرا محی الدین گاہے بگاہے اپنے شوہر ضیا محی الدین کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر بھی اپلوڈ کرتی رہتی تھیں۔

بتایا جاتا ہے کہ 70 کے عشرے میں ذوالفقار علی بھٹو کےدورِ حکومت میں ضیا صاحب کو ’پی آئی اے آرٹس اکیڈمی‘ کا ڈائریکٹر بنایا گیا، رقص میں کمال رکھنے والی ناہید صدیقی سے اُن کی ملاقات یہیں ہوئی تھی۔

 وہ اکیڈمی میں مستقل طور پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتی تھیں اورکچھ وقت بعد یہی ناہید ان کی دوسری اہلیہ بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ترکیہ زلزلہ، کورولش عثمان کے اہم اداکار اہلیہ سمیت ملبے تلے دب کر انتقال کرگئے

ناہیدصدیقی نے اس فن کواگلی نسلوں تک منتقل کرنے کے لیے رقص کی باقاعدہ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور  ناہید سے ان کا ایک بیٹا ہوا۔

ضیا محی الدین کی پہلی اہلیہ کا نام سرور زمان تھا، جس سے ان کے دو بیٹے ہوئے۔