ترکیہ زلزلہ، کورولش عثمان کے اہم اداکار اہلیہ سمیت ملبے تلے دب کر انتقال کرگئے

Feb 13, 2023 | 12:16:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ترکیہ زلزلہ، کورولش عثمان کے اہم اداکار اہلیہ سمیت ملبے تلے دب کر انتقال کرگئے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )گزشتہ ہفتے ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے میں معروف ترک سیریز کورولش عثمان میں اہم کردار نبھانے والے اداکار  اپنی اہلیہ سمیت ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے۔

جاگدس جانکایا اور ان کی اہلیہ زلان ٹگرس بھی ان ہزاروں افراد میں شامل ہیں جو زلزلے کے ملبے تلے دب کر انتقال کرگئے۔پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم کی جانب سے انسٹاگرام پر جاگدس اور ان کی موسیقار اہلیہ زلان کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Bozdağ Film (@bozdagfilm)

پروڈکشن کمپنی کی جانب سے دونوں کی تصویر شیئر کی گئی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا کہ اداکار جاگدس جانکایا اہلیہ سمیت ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جب کہ ساتھ ہی ان کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف کی فضا پھیل گئی

جاگدس جانکایا نے اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز عثمان غازی المعروف 'کورولش عثمان' میں قونیہ محل کے ایک اہم سپاہی کا کردار نبھایا تھا۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں 29 ہزار 605 اور شام میں 4 ہزار 500 اموات ہوئی ہیں۔