کراچی: پولیس اور رینجرز کا آپریشن، سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار

Feb 13, 2023 | 11:10:AM
کراچی: پولیس اور رینجرز کا آپریشن، سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شہر قائد میں پولیس اور سندھ رینجرز نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم قیوم بلوچ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کیے جانے والا ملزم قیوم بلوچ اسلحے کی سپلائی اور منشیات فروشی میں ملوث ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے 3 نائن ایم ایم پستول، 3 عدد 30 بور پستول اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، مشکوک پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو زخمی

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔