پاکستان میں بےحد مقبول ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

Feb 13, 2021 | 10:23:AM
 پاکستان میں بےحد مقبول ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سپر لیگ 6 میں شرکت کیلئے  پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا  بطور کوچ ایک بار پھر پشاور زلمی کا حصہ بننے پر پرجوش ہوں۔
20 فروری سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 6 میں شرکت کیلئے  غیر ملکی کرکٹرز اور آفیشلز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ بھی ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔ پاکستان میں بے حد  مقبول ڈیرن سیمی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سلام کرتے ہوئے کہا کہ اسلام و علیکم پاکستان۔ لیگ اور پشاور زلمی کا ایک بار پھر حصہ بننے پرخوشی ہے، بطور کوچ  پرجوش ہوں،کرکٹ کو انجوائے کریں لیکن ماسک پہن کر۔ اس کے علاوہ احتیاط بھی کریں۔