دولہے کو دوستوں کا منفرد تحفہ، 12فٹ لمبا کرنسی ہار پہنا دیا

Dec 13, 2023 | 15:22:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران )پنڈی گھیب کے گاوں نلہڈ میں شادی کی تقریب کے دوران دولہے کو دوستوں نے منفرد تحفہ پیش کیا ، جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق اٹک میں  دولہے ملک وقاص کو دوستوں نے  12 فٹ لمبا پاکستانی کرنسی سے بنا ہار بطور تحفہ دیا ہے ، 12 فٹ لمبے ہار میں ہزاروں روپے مالیت کے پاکستانی نوٹ لگائے گئے ہیں ، 12سے زائد افراد نے پکڑ کر دولہے کو ہار پہنایا، 12 فٹ لمبے ہار نے ولیمے کی رونق کو چار چاند لگا دیئے، ولیمہ کی تقریب میں بڑی تعداد میں علاقائی سیاسی و سماجی قائدین اور عوام نے شرکت کی۔