اسلام آباد میں سرکاری گاڑیوں سے پیٹرول اور ڈیزل چوری کرنے میں ملوث دو افرادگرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس)اسلام آباد میں سرکاری گاڑیوں سے پیٹرول اور ڈیزل چوری کرنے میں ملوث دو افراد کو سہالہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔
الیاس اور دانیا ل کو پی ایس او کے ایک ٹنؤینکر سے سیلیں توڑ کر پٹرول چوری کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ان کے چار ساتھی بنارس،اشتیاق،یاسر،ذیشان اور اعظم فرار ہو گئے۔ یاسر چوری کیا گیا پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے کا دھندا کر رہا تھا۔
ان لوگوں کو کہوٹہ روڈ پر ملزمان کو سرکاری پی ایس او کے ٹینکرز سے پیٹرول ڈیزل چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ یہ گروہ پارکنگ لاٹ میں کھڑے کی گئی سرکاری گاڑیوں اور پی ایس او کے ٹینکرز سے پیٹرول ڈیزل چوری کرنے میں ملوث ہے۔ تھانہ سہالہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ملزمان پارکنگ کی آڑ میں بنائے گے گودام سے پولیس نے تین ڈرموں میں بھرا ہوا چوری شدہ پیٹرول،ڈیزل،ڈرم، پائپ اور دیگر آلات بر آمد کر لیے۔

