’’اب ہم پر امن احتجاج کی طرف جائیں گے‘‘ سہیل آفریدی اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکے سے واپس روانہ 

Aug 13, 2026 | 18:31:PM
’’اب ہم پر امن احتجاج کی طرف جائیں گے‘‘ سہیل آفریدی اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکے سے واپس روانہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشادقریشی)وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکے سے واپس روانہ ہوگئے،وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے تاہم دو گھنٹے اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے پر دھرنا دے کر واپس روانہ ہوگئے۔

سہیل آفریدی نےروانگی سے قبل میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدالتوں کے حکم کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی رہی،عدالتیں بے بس نظر آرہی ہے ،اب ہم پر امن احتجاج کی طرف جائیں گے ،کسان مزدور سب رو رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ملک پر ڈاکو اور چور مسلط ہیں ،وزیر اعظم کہتا ہے کہ پوچھ کر بتاؤں گا ،یہ وزیراعظم کہتا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ 30 فیصد ساتھ دے تو یہ کردوں گا وہ کر دوں گا

وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی ملاقات کا وقت ختم ہونے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچے تھے

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ نوجواں کا عدالت اور جمہوریت سے اعتماد اٹھ چکا ہے،عمران خان کو اغواء کرکے اڈیالہ جیل میں بندی بنایا گیا ہے،عمران خان ہی اس نظام کو درست کر سکتا ہے،27 ستمبر کو بیس لاکھ نوجوان اپنی تقدیر بدلنے نکلے گا، اتوار کو ساڑھے3 بجے سے سٹریٹ موومنٹ ہو گی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  میر رضا کیس، تحقیقاتی ٹیم کا تیسرا اجلاس پونے 4 گھنٹے جاری رہنے کے بعد ختم