میر رضا کیس، تحقیقاتی ٹیم کا تیسرا اجلاس پونے 4 گھنٹے جاری رہنے کے بعد ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسامہ ملک) کراچی کے فیروز آباد تھانے میں میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی عامر فاروقی کی زیرصدارت تحقیقاتی ٹیم کا تیسرا اجلاس پونے4 گھنٹے جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا۔
اجلاس میں کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور تحقیقاتی ٹیم نے پیشرفت رپورٹ ڈی آئی جی عامر فاروقی کو پیش کردی۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نےڈی ایس پی ارشد آفریدی اورایس ایچ اوکامران قریشی کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔اجلاس کے بعد ڈی آئی جی عامر فاروقی تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ جائے حادثہ روانہ ہوگئے،جہاں ٹیم جائے وقوعہ اور مشتبہ گیسٹ ہاؤس کا جائزہ لے گی۔تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عامر فاروقی نے میر رضا کیس کی تفتیش پرتبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں،میڈیا سے بعد میں تفصیلات شیئر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس: 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار