سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ تبدیل، پنجاب حکومت نے یوٹرن لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب حکومت نے سکولز کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ تبدیل کر دیا۔
محکمہ تعلیم پنجاب کےمطابق نویں،دسویں جماعت کے طلبا کیلئےسکولز 18 اگست سے کھلیں گے جبکہ او لیولز، اے لیولز اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:عادات بدلیں ورنہ پچھتائیں گے،نابالغوں کیلئے الرٹ جاری !
اس کےعلاوہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسزکا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا،پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی،فیصلے کا اطلاق نجی وسرکاری تعلیمی اداروں پرہوگا۔
مزید پڑھیں:200 نہیں 300 یونٹس پر سبسڈی؟، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہےکہ فیصلے میں تبدیلی تعلیمی ماہرین سے مشاورت کے بعد کی۔