متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی مشکل آسان

Aug 13, 2021 | 14:06:PM
متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی مشکل آسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی مشکل آسان ہوگئی اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر نجی لیبارٹریز کو ایئرپورٹ پرکاونٹر قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے 2پروازوں کے ذریعے جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے۔

اسلام آباد سے دبئی اور ابو ظہبی جانے والی ایمریٹس اور ایئر بلو کی پرواز کے تمام مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے،ایئرپورٹ منیجر مجموعی طور پر343مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کرکے ان کی منزل مقصود کیلئے روانہ کیا گیا۔

ریپڈ ٹیسٹ کی سہولت والااسلام آباد تیسرا ایئرپورٹ بن گیا ہے،ایئرپورٹ منیجرنے مسافروں کو 5گھنٹہ قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    مندر کے بیرونی حصے کا کام ایک ماہ میں مکمل کیا جائے۔سپریم کورٹ