امریکی، ایرانی وفود میں 21 گھنٹے مذاکرات ہوئے، ہماری وجہ سے سیز فائر برقرار ہے:وزیراعظم 

Apr 13, 2026 | 22:41:PM
امریکی، ایرانی وفود میں 21 گھنٹے مذاکرات ہوئے، ہماری وجہ سے سیز فائر برقرار ہے:وزیراعظم 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات پہلا موقع ہے جب امریکا اورایران نے براہ راست بات چیت کی،کابینہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گزشتہ 47برسوں میں امریکا اورایران میں صرف بالواسطہ مذاکرات ہوئے۔

شہبا زشریف نے کہا کہ امریکا اور ایران کے صدور کا شکرگزارہوں،امریکا اور ایران کے وفود میں 21 گھنٹے متواتر مذاکرات ہوئے،پاکستان کوششوں کی بدولت سیزفائرآج بھی برقرار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اٹکے ہوئے معاملات کو حل کرانے کیلئے کوششیں جاری ہیں،وزیراعظم نے امن کیلئے پاکستانی سفارتی کوششیں جاری رکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر امن کوششوں کے سلسلے میں پوری پوری رات جاگے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ مذاکرات میں ایسی صورتحال بھی آئی کہ بات ٹوٹتے ٹوٹتے جڑی،امریکا اورایران کے وفود نے اپنے اپنے بیانات میں پاکستانی قیادت کی تعریف کی،فیلڈمارشل کی فراست اور حکمت سے جنگ بند ہوئی،عارضی سیزفائر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سےلیڈی پولیس کانسٹیبل مبینہ طور پر اغوا، تلاش جاری